اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے کہا ہے کہ صوبہ نینوا کو مکمل طور پر آزاد کرانے کے لئے اسٹریٹجک منصوبے بنا لئے گئے ہیں- انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عراقی وزارت دفاع نے نینوا صوبے کو آزاد کرنے اوراس صوبے پرسیکورٹی فورسز کے دوبارہ کنٹرول کے لئے مختلف اسٹریٹجک اقدامات اور منصوبے تیار کرلئے ہیں کہا کہ صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل شہر کی آزادی کے لئے ہونے والی لڑائی میں اس شہر کے قبائلی باشندے بھی فوج کا ساتھ دیں گے- انہوں نے مزید کہا کہ عراق میں دہشت گردوں کا خاتمہ بالکل قریب ہے- دوسری جانب عراقی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صلاح الدین اورالانبار صوبوں میں اسّی سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیاگيا ہے- اس بیان کے مطابق عراقی فوج نےعوامی رضاکار فورس کی حمایت سے تکریت شہر پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنادیا جس کے دوران داعش دہشت گردوں کا سرغنہ ابوحفصہ التکریتی ہلاک ہو گيا-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲